کمٹہ:3/اپریل(ایس اؤنیوز)کمٹہ "کے ایس آرٹی سی" بس ڈپو کے قریب والی ایک زیورات کی دکان میں گھس کر چوروں نے سونے ، چاندی کے زیورات اور نقد رقم لوٹ کر فرارہونے کا واقعہ اتوار کی رات کو پیش آیا ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابقکمٹہ کے ناگراج منجوناتھ شیٹھ اور پرکاش شیٹھ کی ملکیت والی سنگدھوریشورجولیری دکان میں چوری کی یہ واردات پیش آئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رات کے وقت کھڑکی توڑ کر چور اندر گھس گئے، پھر 5لاکھ روپئے نقد اور 1.8لاکھ مالیت کے سونے کے زیورات ، 40کلو چاندی کے زیورات لوٹ کر رفوچکر ہوگئے۔ ناگراج شیٹھ نے ہمیشہ کی طرح آج صبح جب دکان کو کھولاتو اشیاء بکھرے پڑے دیکھ کر پولس کو اطلاع دی۔ پولس نے جائے وقوع کامعائنہ کرنے کے بعد لٹیروں کا پتہ لگانے کے لئے کاروار سے فنگرپرنٹس ماہرین کو بھی بلوالیا اور ضروری چھان بین کی۔
